آئی جی اسلام آباد کو جس وفاقی وزیر کے کہنے پر ہٹا یا گیا وہ دراصل کیا مقاصد حاصل کرناچاہ رہے تھے اپوزیشن سیاسی رہنما نے ایسا بیان دے ڈالا کہ عوام ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگ جائیں گے
کے پابند ہیں ورنہ انہیں سرکاری ملازمت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ وفاقی وزیر کا فون سننے میں تاخیر پر اور ان کے غیرقانونی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئیسینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کو سزا دے کر بیوروکریسی کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ وہ نیازی اینڈ کمپنی سے متعلق ہر فرد کے حکم کی تعمیل کرنے کے پابند ہیں ورنہ انہیں سرکاری ملازمت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وفاقی وزیر اسلام آباد پولیس اپنے ذاتی جھگڑوں میں استعمال کرکے اپنے مخالفین کو سبق سکھانا چاہتے تھے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ نیازی اینڈ کمپنی کی تبدیلی کے دعوے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور وزیراعظم سلکٹیڈ اوماضی میں ر اپنے دعوں کی سرعام نفی کر رہے ہیں۔