Wednesday January 22, 2025

اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کس ایئرپورٹ پر اترا تھا ۔۔۔؟ سول ایوی ایشن نے بتا کر قصہ ہی ختم کر دیا

اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کس ایئرپورٹ پر اترا تھا ۔۔۔؟ سول ایوی ایشن نے بتا کر قصہ ہی ختم کر دیا

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر نہیں اترا۔ترجمان سول ایوی ایشن نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی طیارے کی آمد صرف افواہ پر مبنی ہے، اسرائیل کا کوئی بھی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر نہیں اترا۔خیال رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک خبر زیر

گردش ہے جس میں یہ کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا تھا، بعد ازاں برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے اس خبر کو شائع بھی کیا گیا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت سے معاملے کی وضاحت طلب کی تو وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری آگ بگولہ ہوگئے۔فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور عمران خان نوازشریف نہیں لہذا ہماری حکومت اسرائیل اور بھارت سے کسی قسم کے خفیہ مذاکرات نہیں کرے گی۔

FOLLOW US