Thursday November 28, 2024

حقیقت یا افسانہ: شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے حوالے سے بڑی بریکنگ نیوز دے دی

حقیقت یا افسانہ: شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے حوالے سے بڑی بریکنگ نیوز دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کے حوالے سے خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جس چیز کی کوئی حقیقت نہیں اس پرجواب دینا مناسب نہیں۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر

ایک خبر پھیلی جس میں کہاگیا کہ ایک اسرائیلی طیارے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ اس پر آج صبح ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان کے کسی ائیرپورٹ پر نہیں آیا، اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد صرف افواہ ہے اور کچھ نہیں۔سفارتکاروں کی تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خواہش ہےکہ تجربہ کارسفارتکار تعینات کیے جائیں، جتنےلوگ تعینات تھےوہ سفیرنہیں، سیاسی طورپرتعینات تھے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تجربہ کارسفارتکارپاکستان کامضبوط موقف پیش کریں گے۔سعودی مالی معاونت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سعودی پیکج سےمعیشت میں استحکام آئےگا۔ سعودی عرب نےکوئی شرط عائدنہیں کی۔مسئلہ کشمیر پر اپنا موقف دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7دہائیوں سے یہ مسئلہ چل رہاہے اور آج ملک بھرمیں کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیاجارہاہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ کشمیرکےحل کیلئےہرفورم پرآوازاٹھارہےہیں۔ واضح رہے کہ اس سےقبل فواد چودھری نے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا عمران خان نواز شریف ہیں نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو، مودی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔اسرائیلی طیارہ اسلام آباد آیا یا نہیں، حکومت صورتحال واضح کرے،

احسن اقبال نے بی بی سی کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ احسن اقبال کی وضاحت پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا اور خفیہ مذاکرات کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نواز شریف ہے نہ ان کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں، ہم مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے۔وزیراطلاعات نے کہا آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے فکر نہ کریں، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

FOLLOW US