Thursday November 28, 2024

حکو مت نے غر یب عوام کو بڑی خو شخبری دیدی

حکو مت نے غر یب عوام کو بڑی خو شخبری دیدی

لاہور (نیوز ڈیسک ) ایک ماہ میں قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی ،گھریلو سلنڈر 300روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1200روپے کی حیرت انگیز کمی ہوئی ہے ۔ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ اوگرا نے ماہ اکتوبر میں ایل پی جی 142روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت 1673روپے مقرر کی۔

حکومت پاکستان ، وزارت پیٹرولیم نے فوری طور پر ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن پاکستان کے لیٹر پر نوٹس لے کردرامدی ایل پی جی پر ٹیکس کی چھوٹ دی اور اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب نے اوگرا کو بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف فوری آڈٹ مکمل کر کے انکے لائسنس منسوخ کرنے کرنیکا حکم جاری کر دیا۔جس کے فورا بعد ملک بھر میں ایل پی جی کی درآمد میں اضافہ ہوا اور طلب اور رسد کی وجہ سے ہونے والا شارٹ فال ختم ہو گیا۔صرف ایک ماہ میں قیمت میں 25روپے فی کلو ، 300روپے گھریلو سلنڈر اور 1200روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہوئی ۔ کھوکھر نے کہا کہ قیمت میں کمی کا تسلسل حکومت کی بہتر پالیسی اور کامیاب حکمت عملی کا تسلسل ہے۔ سردیوں میں ایل پی جی کا شارٹ فال نہیں ہو گا اور ملک بھر میں وافر مقدار میں گیس سستے داموں غریب صارفین کو دستیاب ہوگی۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور وزیرپیٹرولیم ، وزارت پیٹرولیم کے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنک کا کارٹل ختم کرنے پربے حد مشکور ہیں۔ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں قیمت 142روپے فی

کلو سے کم ہو کر 120سے 125روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1673روپے سے کم ہو کر 1390سے 1450روپے تک آ گیا۔

FOLLOW US