Wednesday January 22, 2025

مسلم لیگ (ن) کی دوبتی کشتی کو سہارا دینے کیلئے چوہدری نثار کا بڑا کھڑاک ۔۔۔۔ مخالفین کی نیندیں اڑا دینے والی خبر

مسلم لیگ (ن) کی دوبتی کشتی کو سہارا دینے کیلئے چوہدری نثار کا بڑا کھڑاک ۔۔۔۔ مخالفین کی نیندیں اڑا دینے والی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار نے ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مشترکہ دوست نوازشریف اور چودھری نثار میں دوریاں کم کرنے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ اور ن لیگ کے رہنما چودھری نثار کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ چودھری نثار

نے ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے،چودھری نثارچندروزمیں سیاسی سرگرمیوں کا آغازکریں گے۔قریبی ذرائع کا کہناہے کہ چودھری نثاررکن پنجاب اسمبلی کا حلف بھی اٹھائیں گے۔جبکہ مشترکہ دوست نوازشریف اور چودھری نثار میں دوریاں کم کرنے کیلئے سرگرم ہو گئے ۔ واضح رہے کہ چودھری نثارکی لندن میں نوازشریف کے بیٹوں سے ملاقات بھی ہوئی تھی جس میں تمام گلے شکوے دور کیے گئے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان لندن سے واپس وطن پہنچ گئے، وہ آج صبح لندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے لندن میں ڈیڑھ ماہ قیام کیا، لندن میں قیام کے دوران چوہدری نثارنے معدے کے السر کا آپریشن بھی کروایا۔ سابق وزیر داخلہ کا آپریشن نجی ہسپتال میں ہوا۔ آپریشن کے بعد چوہدری نثار کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار نے لندن میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے عام انتخابات کے بعد اپنے آپ کو اچانک ملکی سیاست سے دور کر لیا تھا اور وہ پنجاب اسمبلی کے رکن کا حلف بھی اٹھانے نہیں آئے تھے۔ اس قبل مسلم لیگ ن کے بعد تحریک انصاف نے بھی سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کیلئے اپنے دروازے بند کر لیئے۔ سیاسی تنہائی کے شکار چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن میں واپسی کے لیے اسحاق ڈار سے مدد مانگ لی۔ اسحاق ڈار نے چوہدری نثار کو نوازشریف کو منانے کا مشورہ دےدیا۔ نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم۔ ایک لمبے عرصے تک رکن پارلیمنٹ رہنے والے چوہدری نثار اپنی سیاسی بقا کے چیلنج کے دوچار ہیں۔ نہ تحریک انصاف شامل کرنے کو تیار اور نہ مسلم لیگ ن واپس لینے کو تیار۔ ذرائع کے مطابق آزاد حیثیت میں ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے چوہدری نثار سیاسی تنہائی کا شکار ہونے کے باعث اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے میں بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ مسلم لیگ ن کے بعد تحریک انصاف نے بھی سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کیلئے اپنے دروازے بند کر لیئے۔ سیاسی تنہائی کے شکار چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن میں واپسی کے لیے اسحاق ڈار سے مدد مانگ لی۔ اسحاق ڈار نے چوہدری نثار کو نوازشریف کو منانے کا مشورہ دےدیا۔ نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم۔ ایک لمبے عرصے تک رکن پارلیمنٹ رہنے والے چوہدری نثار اپنی سیاسی بقا کے چیلنج کے دوچار ہیں۔ نہ تحریک انصاف شامل کرنے کو تیار اور نہ مسلم لیگ ن واپس لینے کو تیار۔ ذرائع کے مطابق آزاد حیثیت میں ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے چوہدری نثار سیاسی تنہائی کا شکار ہونے کے باعث اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے میں بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ چوہدری نثار کے مطابق بعض پارٹی رہنماؤں نے نوازشریف اور ان کے مابین فاصلے بڑھانے میں بنیادی کردارادا کیا۔ اسحاق ڈار نے چوہدری نثار کو میاں نوازشریف کی ناراضگی دور کرنے کا

مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب چوہدری نثار کے روایتی حریف پی ٹی آئی کے غلام سرور خان کی شدید مخالفت کے باعث تحریک انصاف نے بھی چوہدری نثار کیلئے اپنے دروازے بند کرلئے ہیں ۔ اب تک سے گفتگو میں غلام سرور خان نے چوہدری نثار کو سیاسی راستہ فراہم کرنے سے دوٹوک انکار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں چوہدری نثار جیسے لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

FOLLOW US