ن لیگ کیلئےانتہائی بری خبر،ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے
اسلام آباد(نیو زڈیسک) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور ان کے بھائی شفیع کھوکھر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔انسداددہشتگردی کی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کو ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کی عدم پیشی
پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، ملزمان پر قتل سمیت انسداددہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔