Tuesday January 21, 2025

آصف علی زرداری کی گر فتاری ،دھماکہ خیز دعویٰ ہو گیا، پا کستانی سیا ست میں ہلچل مچ گئی

آصف علی زرداری کی گر فتاری ،دھماکہ خیز دعویٰ ہو گیا، پا کستانی سیا ست میں ہلچل مچ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک ) آصف علی زرداری کی گر فتاری ،دھماکہ خیز دعویٰ ہو گیا، پا کستانی سیا ست میں ہلچل مچ گئی ۔۔۔۔۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ کا دعویٰ ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آصف زرداری کی گرفتاری کا امکان ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے بیشتر افراد پارٹی کے شریک چئیرمین کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے، چیف جسٹس کے

دورہ سندھ کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا عمل شروع ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی خبریں کئی روز سے زیر گردش ہی۔اس حوالے سے اب معروف صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں کئی بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کہتے ہیں کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آصف زرداری کی گرفتاری کا امکان ہے۔جعلی اکاونٹس کیس کے سلسلے میں پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے بیشتر افراد پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ ہے کہ چیف جسٹس کے دورہ سندھ کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اس دوران پیپلز پارٹی کے کئی اراکین اسمبلی کی گرفتاری کا امکان ہے۔ اسی باعث سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو جائے گا۔ جبکہ سابق صدر کی گرفتاری کے واضح امکانات ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے اس تمام

صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پارٹی کارکنوں کو احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ آصف زرداری کی گرفتاری کے فوری بعد پیپلز پارٹی ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کر دے گی۔

FOLLOW US