ہمیشہ کےلئے اللہ حافظ۔۔ مسلسل بیمار رہنے والے ڈاکٹر طاہر القادری کے بارے میں سب سے بڑی خبر
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر علامہ طاہر القادری اور ان کی جماعت کے بارے میں اہم خبرآگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطا ق پاکستان عوامی تحریک کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ پاکستان عوامی تحریک کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک کو بہت جلد تحلیل کر دیا جائے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ اس بارے میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت کافی زیادہ گرچکی ہے ۔ اور ان کی طبی حالت انھیں اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ وہ سیاسی سرگرمیاں فعال انداز میں جاری رکھ سکیں ۔ تاہم ان کی تنظیم تحریک منہاج القرآن اپنی علمی و فکری سرگرمیاں جاری رکھے گی ۔ اور یہ تنظیم اسلام کی ترویج اور اسلام مخالف قوتوں کے پروپیگنڈے کا جواب دینے کےلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔