Tuesday September 16, 2025

2014سےسعودی عرب پاکستان سے اتنا ناراض تھا کہ دو سال تک کوئی سفیر تک پاکستان نہیں بھیجا گیا اب امداد کےلئے مان کیسے گیا دو ایسی شرائط سامنے آگئیں جن کا کسی کو وہم و گمان بھی نہ تھا

2014سےسعودی عرب پاکستان سے اتنا ناراض تھا کہ دو سال تک کوئی سفیر تک پاکستان نہیں بھیجا گیا اب امداد کےلئے مان کیسے گیا دو ایسی شرائط سامنے آگئیں جن کا کسی کو وہم و گمان بھی نہ تھا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات میں چار سال سے موجود سرد مہری کی وجوہات سامنے آگئی ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب 2014سے پاکستان سے کچھ کھچے کھچے برتائو کے ساتھ پیش آرہا تھا ۔ تاہم اب اس کی ایک اہم وجہ سامنے آگئی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ 2014میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں سعودی عرب او ر یمن کی جنگ کے حوالے سے ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اس جنگ سے دو ر رہے گا ۔اور اسی وجہ سے سعودی حکومت نے دو سال تک اپنا کوئی بھی سفیر پاکستان میں تعینات نہیں کیا تھا ۔دوسری اہم وجہ سعودی عرب اور قطرکے مابین تنازعے کے دوران بھی پاکستان کا غیر جانبدارانہ کردار تھا۔ سعودی عر ب نے اس اقدام کو بھی کچھ زیادہ پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا تھا۔۔ تاہم موجود ہ حکام نے سعودی دورے کے موقع پر سعودی حکام کو اس جنگ میں ثالثی کا کردار ادا کرنےکی یقین دہانی کرائی ہے ۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کا موقف تبدیل ہو چکا ہے ۔ اسی بنا پر ایک سعودی عر ب کے لہجے میں پاکستان کےلئے کچھ نرمی پیدا ہو گئی ہے