قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کھڑی ہوئی ایک مرسیڈیز ،چار ٹیوٹا کرولااور سوزوکی بولان کتنے پیسوں میں نیلام ہو گئیں، انتہائی حیران کن رپورٹ جاری
اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت کی کفایت شعاری مہم اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت کے تحت 24اکتوبر 2018کو پارلیمنٹ ہائوس کے پارکنگ ایریا میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی 6عدد سرپلس گاڑیاں اور ایک عد د موٹرسائیکل 7,816,000 روپے میں نیلامی کی گئی ۔ نیلامی میں بولی دہند گان کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔گاڑیوں میں ایک عدد مرسیڈیزبنز ،4عدد ٹیوٹا کرولا ،ایک عدد سوزوکی بولان اور ایک عدد موٹرسائیکل ہنڈا CG-125شامل تھے ۔گاڑیاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طر ف سے مقررہ کردہ مالیت سے 3,041397روپے سے زیادہ میں نیلام ہوئیں۔ کامیاب بولی نادہندگان کو بولی کی رقم پر 10فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہو گی جس کے بعد گاڑیوں کی کل مالیت 8,597,600روپے ہو جائے گی ۔