Sunday May 5, 2024

تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے عمران خان پر 50کروڑ روپے ہرجانہ کردیا

تحریک انصاف کی خاتون رہنما نے عمران خان پر 50کروڑ روپے ہرجانہ کردیا

پشاور(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے 50کروڑروپے ہرجانے کادعویٰ دائرکردیا،سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف ہرجانے کے دعوے پرعدالت نے گواہان کو15نومبرکوبلالیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی کی جا نب سے عمران خان کیخلاف50 کروڑروپے ہرجانے کادعویٰ دائرکرنے پر عدالت نے گواہان کو15نومبرکوبلالیا۔عمران خان نے فوزیہ بی بی پر سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا تھا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے مطابق کئی بارنوٹس کے باوجود عمران خان کے وکیل پیش نہیں ہوئے

FOLLOW US