Saturday May 18, 2024

کسی کو این آر او ملے گا یا نہیں ؟ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں بڑا اعلان کر دیا

کسی کو این آر او ملے گا یا نہیں ؟ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کان کھول کے سن لو، کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، کوئی جو مرضی جو کچھ بھی کرلے، ہمیں ملک میں احتساب کا نظام لے کر آنا ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمیں ڈرائیں گے اوردھمکائیں گے تو ہم انہیں این آر او دے دیں گے، لیکن عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کرپٹ لوگوں کو جیل میں ڈالوں گا، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے اہم ترین دورے سے واپس آتے ہی قوم سے خصوصی خطاب کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران سابق حکمراں جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کان کھول کے سن لو، کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔کوئی جو مرضی جو کچھ بھی کرلے، ہمیں ملک میں احتساب کا نظام لے کر آنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہمیں ڈرائیں گے اوردھمکائیں گے تو ہم انہیں این آر او دے دیں گے۔ لیکن ایسا ہوگا نہیں، عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کرپٹ لوگوں کو جیل میں ڈالوں گا، عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کروں گا۔ کسی کرپٹ شخص کونہیں چھوڑوں گا۔وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اگر دونوں جماعتیں سڑکوں پر آنا چاہتی ہیں تو یہ ضرور آئیں انہیں کنٹینر ہم دیں گے۔ انہیں دھرنا دینے پر کھانا بھی ہم دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ 1971 میں پاکستان کا کل قرضہ 30 ارب تھا۔ 1971 سے 2008 تک پاکستان پر6 ہزار ارب کا قرضہ ہوگیا۔ جبکہ 2008 سے اب تک حکومت پر 30 ہزار ارب کا قرضہ ہوگیا ہے۔ آج گردشی قرضہ بھی 1200 ارب کا ہے۔ سابق حکومت ورکرز کا ویلفیئرفنڈ بھی کھا گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ تیس ہزار ارب کا آڈٹ کرائیں گے اور لوٹ مار کرنے والوں کو جیل میں ڈالیں گے۔

FOLLOW US