Saturday May 18, 2024

سعود ی عرب میں پاکستان کو قرضہ دینے کے بدلے کونسے مطالبے کیے ؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

سعود ی عرب میں پاکستان کو قرضہ دینے کے بدلے کونسے مطالبے کیے ؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قرضے کے بدلے سعودی عرب کی جانب سے کیا جانے والے مطالبے کی تفصیلات سامنے آگئیں، سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ فوج نے سعودی عرب کی قیادت کو یمن جنگ ختم کرنے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کی ہے، سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان ایران سے بات چیت کرکے حوثی باغیوں پر دباو ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب سے ملنے والی اربوں ڈالرز کی امداد کے معاملے پر سینئر صحافی ہارون رشید کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔سینئر صحافی ہارون رشید کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فوج نے سعودی عرب کی قیادت کو یمن جنگ ختم کرنے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کی ہے۔ فوج کی اعلی قیادت سعودی قیادت کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان ایران سے بات چیت کرکے حوثی باغیوں پر دباو ڈالے۔جبکہ سعودی عرب نے بنا کسی سخت شرط کے پاکستان کو اربوں ڈالرز کی امداد دی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی یمن جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی فوری امداد جبکہ 3 ارب ڈالرز کا تیل بھی فراہم کرے گا جس کی ادائیگی پاکستان اپنی سہولت کے مطابق بعد میں کرے گا۔ اس ریولونگ کریڈٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ پاکستان یہ رقم تین سال کے دوران استعمال کر سکتا ہے، اور ایک بار مکمل ادائیگی کی صورت میں تین سال کے دوران دوبارہ یا اس سے زائد مرتبہ اتنی ہی رقم وصول کرسکتا ہے۔سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدان کے درمیان مفاہمت کی ایک یاداشت پر بھی دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت اتفاق کیا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن رکھنے کیلئے ایک سال کیلئے 3 ارب ڈالرز دے گا۔ جبکہ سعودی عرب نے پاکستان کو ایک سال کیلئے 3 ارب ڈالرز کا تیل ادھار پر بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب ایک سال کیلئے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو ادھار تیل دے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پا جانے والے اقتصادی معاہدے تین سال کیلئے ہوں گے۔ تین سالہ معاہدوں پر تین سال بعد دوبارہ نظرثانی کی جائے گی۔

FOLLOW US