Saturday May 18, 2024

نیا پاکستان سکیم کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر پاکستانیوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی

نیا پاکستان سکیم کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر پاکستانیوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(آئی این پی) شفافیت کی دعوے دار پی ٹی آئی حکومت کے منصوبے نیا پاکستان ہا ؤسنگ سکیم کو ایجنٹ مافیا چمٹ گیا،سادہ لوح افراد کو مفت ملنے والا فارم 50 روپے میں فروخت کیاجارہا ہے۔اسلام آباد میں نادرا دفترکے باہر ایجنٹوں نے فارم فروخت کرنے کی لوٹ سیل لگا دی۔حکومت کا نیا پاکستان ہاسنگ سکیم منصوبہ،جس کے تحت غریبوں کو سستے گھر قسطوں میں ملیں گے،فارم کی بھی کوئی قیمت نہیں رکھی گئی، غریب گھر ملنے سے پہلے ہی لٹنے لگے ہیں،پہلے مرحلے میں 7 اضلاع اسلام آباد،سکھر،
کوئٹہ، گلگت، مظفر آباد، سوات اور فیصل آباد شروع کیا گیا ہے جہاں ایجنٹ مافیا سرگرم ہے، سادہ لوح افراد کومفت میں ملنے والا فارم پچاس روپے میں بیچا جارہا ہے۔اسلام آباد میں نادرا دفتر کے باہرپولیس کی موجودگی میں ایجنٹ مافیا سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہے، ٹوئنٹی فور نیوزنے شہریوں کو لوٹنے والے ایجنٹوں کی فوٹیج بھی حا صل کرلی،اس سے پہلے بھی مختلف شہروں میں فارم فروخت کرنےکی شکایات سامنے آئی تھیں مگر روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

FOLLOW US