Saturday May 18, 2024

شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آگیا

شہبازشریف کی ضمانت کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آگیا

لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کےلئے دائر درخواست مستردکردی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائی سے متعلق درخواست ابتدائی سماعت پر ہی خارج کردی گئی ۔ اس حوالے سے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل بینچ نے سماعت کی تھی ۔ دو رکنی بینچ نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ نیب کا سیکشن 24آئین کی متعدد دفعات کے منافی ہے ۔ انویسٹی گیشن اور انکوائری کے دوران گرفتاری نہیں ہوسکتی

FOLLOW US