Saturday May 18, 2024

جنگ سے مسلم دنیا بڑی تکلیف میں ہے، ہم سعودی ، یمن جنگ کس کا سا تھ دینگے عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

جنگ سے مسلم دنیا بڑی تکلیف میں ہے، ہم سعودی ، یمن جنگ کس کا سا تھ دینگے عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ،یمن تنازعے میں ثالث بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں جاری جنگ سے مسلمان دنیا بڑی تکلیف میں ہے،ہم یمن جنگ کا حصہ بننے کی بجائے اس کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ اسلامی تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں

ہیں ۔سعودی عرب نے ہر مشکل حالت میں پاکستان کا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ عملی اقدامات بھی کئیے ہیں۔دوسری جانب پاکستان نے بھی ہر عالمی اور علاقائی معاملے پر سعودی حکومت کا ساتھ دیا ہے۔تاہم یمن فوجیں بھیجنے سے انکار پر برادار اسلامی ملک اور پاکستان میں معمولی خفگی پیدا ہو گئی تھی جس کے بعد سعودی حکومت پاکستان سے کچھ کھنچی کھنچی نظر آتی تھی۔تا ہم پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ابھی بھی مثالی ہیں لیکن کچھ عرصے سے سعودی حکام کا جھکاو پاکستان کی جانب نہیں ہے۔تاہم جب سے تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی ہے ،پاکستان اورسعودی عرب میں نئے تعلقات کا آغاز ہونے جارہا ہے۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب میں موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے 2 روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

FOLLOW US