Saturday May 18, 2024

ہم نے پسند کی شادی کی تھی، ان لوگوں نے میرے شوہر کو اغواء کرلیا ہے اور اب مجھے سنگین دھمکیاں دے رہے ہیں، خاتون کی چیف جسٹس اور وزیراعظم سے مدد کی اپیل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہم نے پسند کی شادی کی تھی، ان لوگوں نے میرے شوہر کو اغواء کرلیا ہے اور اب مجھے سنگین دھمکیاں دے رہے ہیں، خاتون کی چیف جسٹس اور وزیراعظم سے مدد کی اپیل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پسند کی شادی کرناثقلین عباس اور زویا رفاقت کیلئے وبال جان بن گیا، شوہر کو گرفتار کرکے خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاںدی جانے لگی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈی بھٹیاں، ضلع حافظ آباد میں مقیم ثقلین عباس ایڈووکیٹ اور زویا رفاقت کیلئے پسند کی شادی وبال جان بن گئی۔ملزمان نے پولیس کیساتھ ملکرثقلین عباس کواغوا کرلیااور اسکی اہلیہ کو فون کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی، خاتون نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ رمیز نامی شخص نےمیرے

شوہر کو کال کی اور گھر کے باہر سے رمیز ، اے ایس آئی ارشد اور دیگر پولیس اہلکار میرے شوہر کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے، تین چار دن ہوگئے ہیں شوہر کی کوئی اطلاع نہیں، میرے شوہر کو اغوا کرنے کے بعد اسلم اور علی عمران نامی شخص نے میرے خاوند کے موبائل نمبر سے مجھے کال کی اور کہا کہ اس کو تو ہم نے پکڑ لیا ہے اور اب تم کہاں تک بھاگو گی ہم تمہیں بھی پکڑ لیں گے۔زویارفاقت نے ویڈیو میں کہا کہ میں اپنے شوہر کے بچے کی ماں بننے والی ہوں میرے شوہر کو بازیاب کروایا جائے وہ لوگ میرے پیچھے بھی پڑے ہوئے ہیں

میری جان کو خطرہ ہے، خاتون نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے اپیل کی کہ ہے کہ میرے شوہر کو بازیاب کروایا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

FOLLOW US