Saturday May 18, 2024

روپے کی قدر میں بڑا اضافہ ! ڈالر کی قیمت حیران کن کم سطح پر آگئی

روپے کی قدر میں بڑا اضافہ ! ڈالر کی قیمت حیران کن کم سطح پر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بدھ کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باعث ایک ہی روز میں بیرونی قرضے 170 ارب روپے کم ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کا پاکستان کے گرتے زرمبادلہ کو سہارا دینے کی خاطر 3 ارب ڈالر دینے اور ادھار پر تیل فراہم کرنے کی یقین دہانی سٹاک مارکیٹ اور روپے کی قدر میں کا باعث بنی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 4 اعشاریہ 1 فیصد بڑھ گیا۔ ایک ہی روز میں مارکیٹ 1556 پوائنٹس اضافہ سے 39 ہزار 271 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ کاروباری دن کے اختتام پر حصص کی مالیت میں 254 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب ایک دن میں روپیہ ڈالر کے مقابلے 1 اعشاریہ 4 فیصد مضبوط ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 89 پیسے کمی کے بعد 132 روپے 3 پیسے پر بند جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے کمی کے بعد 131 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کو جن معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس میں فوری طور پر پاکستان کیلئے رقم کا بندوبست کرنا بہت ضروری تھا اور ایسے وقت میں دوست ملک سعودیہ عرب سے رقم کا ملنا کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

FOLLOW US