Monday April 21, 2025

منشا بم کے خلاف تحقیقات کا دائرہ اس کے اہل خانہ تک پھیل گیا کن آٹھ طاقتور شخصیات نے اس کی پشت پناہی کی ، انکشافات کا سلسلہ جاری

منشا بم کے خلاف تحقیقات کا دائرہ اس کے اہل خانہ تک پھیل گیا کن آٹھ طاقتور شخصیات نے اس کی پشت پناہی کی ، انکشافات کا سلسلہ جاری

لاہور( این این آئی )لینڈ مافیہ منشا بم کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ،منشا بم کے اہل خانہ بھی زد میں آگئے ،منشا بم آٹھ سے زائد با اثر شخصیات کے ساتھ مل کر کیا کام کرتارہا؟سنسنی خیز انکشافات،لینڈ مافیہ منشا بم کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا،پولیس نے منشا بم کی پراپرٹی کیس سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس نے ضلعی انتظامیہ سے منشا بم اور اس کے اہل خانہ کی جائیداد کا ریکارڈ مانگ لیا ہے ۔پولیس نے اس کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ منشا بم کن افراد کے لیے کام کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشا بم آٹھ سے زائد با اثر شخصیات کے ساتھ مل کر کام کرتا تھاجن کی تفصیلات اور ثبوت اکٹھے کئے جارہے ہیں۔