علیم خان نے عثمان بزدار کو پوری طرح اپنے قابو میں لے لیا وزیر اعلیٰ آفس میں کیا قائم کر دیا ، سینئر صحافی کے چونکا دینے والے انکشافات
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار عامر متین نے تحریک انصاف کی دو ماہ کی کارکردگی کو عوام کے نزدیک ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے پنجاب میں صوبائی حکومت کو بھی انتہائی کمزور اور وزیر اعلیٰ کو بے بس قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے عامر متین کا کہنا تھا کہ پنجاب چلانا عثمان بزدار کے بس کی بات نہیں۔علاقائی طور پر عثمان بزدار کی کابینہ بنائی گئی ہے۔دو، چار وزراء کو چھوڑ کر باقی وزراء کے کیپسٹی ایشو ز ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس میں علیم خان نے اپنا متوازی دفتر بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں لوگوں کی دو مہینوں میں چیخیں نکل آئی ہیں۔ہر طرف بے یقینی کی صورتحال ہے ۔اس قدر مہنگائی کیسے آئی ہے؟ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو قائل کرنے میں ناکام ہے۔اس موقع پرسینئر صحافی راؤف کلاسرا نے کہا کہ پنجاب میں بی ٹائپس بیوروکریٹس لگا دیے گئے ہیں۔ اب عمران خان کے حواری ان کا مذاق بنائیں گے کہ ان سے بیوروکریٹس بھی نہیں سنبھالے جارہے ہیں