لوجی ! سب کچھ ختم ہو گیا ساری اپوزیشن مل کر31اکتوبر کو کیا کام کرنے والی ہے نواز،زرداری اتحاد کی اطلاعات کے بعد اب ایسی خبر آگئی کہ حکومت سر پکڑ کر بیٹھ جائے گی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کے خلاف بنائے جانے والے مجوزہ گرینڈ اپوزیشن الائنس کے حوالے سے انتہائی اہم خبر آگئی ۔ایم ایم اے کے صدر اور سربراہ جے یو آئی (ف) 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس کے انعقادکا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنانے کے لئے سرگرم عمل ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدرآ صف علی زرداری کے درمیان ملاقات کرانے کی کوشش کر رہے ہیں جو اپوزیشن جماعتوں کے آئندہ چند دنوں میں ہونے والے اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔