Tuesday January 21, 2025

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی صرف پانچ پانچ ہزار روپے کی خاطر کیا شرمنا ک کام کررہے ہیں سینئر ملکی صحافی رئوف کلاسرا نے ایسا انکشاف کر ڈالاکہ آپ بھی چونک اٹھیں گے

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی صرف پانچ پانچ ہزار روپے کی خاطر کیا شرمنا ک کام کررہے ہیں سینئر ملکی صحافی رئوف کلاسرا نے ایسا انکشاف کر ڈالاکہ آپ بھی چونک اٹھیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اراکین اسمبلی گھروں میں بیٹھے حاضریاں لگوا رہے ہیں ۔ رات گئی بات گئی سب کھا پی گئے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رئوف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تو MNAs پانچ ہزار روپے ڈیلی الاونس لینے کے لیے گھر بیٹھے جعلی حاضریاں اسمبلی میں لگواتے ہیں۔اکثر ایم این ایز باری باری ایک دوسرے کی جعلی حاضریاں لگاتے ہیں۔جی ہاں ہمارے پرانے اور نئے انقلابیوں کی اوقات پانچ ہزار روپے ہے۔ کروڑوں کی کہانی پرانی ہوگئی واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارکان کو واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ حکومتی اخراجات کو کنٹرول کرتے ہوئے کفایت شعاری مہم کو کامیاب بنایا جائے ۔

FOLLOW US