لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ مہینے عمران خان کی اپنی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا سے شادی کی خبریں گردش میں رہیں۔ میڈیا اور مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس شادی کا خوب چرچا رہا ۔ اور سیاسی مبصرین نے بھی اس فیصلے کو خاصا حیران کن قرار دیا تھا ۔ اب خبر آئی ہے کہ عمران خان کاخاندان اور ان کے قریبی حلقہ احباب نے اس شادی کی کھل
کر مخالفت کرنا شروع کر دی ہے ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک جانب عمران خان کے اپنے بیٹوں نے اس شادی کی کھل کر مخالفت کی ہے تو دوسری جانب جہانگیر ترین اور شیخ رشید نے بھی عمران خان کو بشریٰ مانیکا سے شادی کا خیال دل سے نکال دینے کا مشورہ دیا ہے۔ کیونکہ ان لیڈروں کا خیال ہے کہ اپنی پیرنی سے شادی عمران خان اور تحریک انصاف کی سیاست پر منفی انداز میں اثر انداز ہورہی ہے اور مسلم لیگ (ن)ودیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اس صورتحال میں پراپیگنڈا کرنے کا موقع مل رہا ہے ۔ جس کی تحریک انصاف الیکشن کے نزدیک متحمل نہیں ہوسکتی ۔دوسری جانب خود بشریٰ مانیکا کے بچوں نے بھی شادی کے معاملے پر میڈیا پر مچنے والے اودھم کے بعد انھیں اس اقدام سے منع کرد یا ہے۔جس کی تحریک انصاف الیکشن کے نزدیک متحمل نہیں ہوسکتی ۔دوسری جانب خود بشریٰ مانیکا کے بچوں نے بھی شادی کے معاملے پر میڈیا پر مچنے والے اودھم کے بعد انھیں اس اقدام سے منع کرد یا ہے۔