Tuesday September 16, 2025

“چوہان کا چھوٹا منہ اور بڑی بات ، اسے تو خود اپنی پارٹی نے بھی ہٹا دیا تھا، پہلے سات بار منہ دھو کر آئو” سینئر ملکی سیاستدان نے چونکا دینے والا بیان دے ڈالا

“چوہان کا چھوٹا منہ اور بڑی بات ، اسے تو خود اپنی پارٹی نے بھی ہٹا دیا تھا، پہلے سات بار منہ دھو کر آئو” سینئر ملکی سیاستدان نے چونکا دینے والا بیان دے ڈالا

کراچی (آئی این پی) پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامرہ نے پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پراپنے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ فیاض الحسن وہ بے لگام وزیر ہے جس کو اپنی پارٹی نے ترجمانی سے ہٹادیا تھا،چھوٹا آدمی بڑی بات، چوہان کا چیئرمین بھی زرداری کا مد مقابل نہیں،چوہان کو آصف زرداری پر بات کرنے سے پہلے سات بار منہ دھونا چاہیے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آصف زرداری نے وفاق اور صوبوں کو 18ویں ترمیم سے مضبوط کیا،معاشی بحران تو

پیپلزپارٹی دور میں بھی تھا لیکن پی ٹی آئی والوں کی طرح چیخیں نہیں نکالیں،دو بڑے سیلاب آئے لیکن تمام متاثرین کو بحال کیا،پیپلزپارٹی کی حکومت نے سوات میں کامیاب آپریشن کرکے تمام آئی ڈی پیز کو اپنے گھروں میں آباد کیا، عاجز دھامرہ نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دے کر نچلی سطح سے غربت کم کی، آصف زرداری نے صوبوں کو متفقہ مالیاتی ایوارڈ دیا،حکومت چلانے کے لیے آصف زرداری جیسا ویڑن اور دانش چاہیئے چوہان صاحب، چیخیں نکالنے سے ہی آپ کی نااہلی سامنے آچکی ہے۔