Saturday July 27, 2024

یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر بم حملہ ۔۔پورا علاقہ دھماکے سے کانپ اٹھا۔دشمن نے چال چل دی

خضدار (مانیٹرنگ ڈیسک)آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے ۔ ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ کم ظرف دشمن نے اس اہم دن پر بھی پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرڈالی ہے۔ یوم یکجہتی کشمیرکی ایک ریلی کو بم کا نشانہ بنانے کی کوش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک کشمیریوں سے یک جہتی کےلئے نکالی گئی ایک ریلی کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ریلی کے گزرتے ہی زور دار دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے علاقے کا گھیرائو کر لیا اور بم ڈسپوزل سکاڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

FOLLOW US