Wednesday October 23, 2024

گورنر ہائوس میں ریل گاڑی چلادی گئی ٹکٹ کے انتہائی حیران کن ریٹ سامنے آگئے

گورنر ہائوس میں ریل گاڑی چلادی گئی ٹکٹ کے انتہائی حیران کن ریٹ سامنے آگئے

لاہور(آئی این پی) گورنر ہائوس میں’’ ریل گاڑی‘‘بھی چل پڑی‘بڑوں کیلئے 100 اور چھوٹوں کیلئے 80 روپے کرایہ روپے مقرر ۔تفصیلات کے مطابق گورنر ہائوس پنجاب کے دروازے آج پھر شہریوں کیلئے کھول دیئے گئے، شہریوں کی بڑی تعداد سیر کیلئے گورنر ہائوس پہنچ گئی گورنر ہا ئوس انتظامیہ نے سیاحوں کیلئے ریل گاڑی چلا دی ہے، جس پر بیٹھ کر شہری پورا گورنر ہائوس دیکھ سکیں گے۔ بڑوں کیلئے 100 اور چھوٹوں کیلئے 80 روپے کرایہ روپے مقرر کیاہے واضح رہے کہ گورنر ہائوس صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ دو گھنٹے کے وقفے کے بعد دوپہر 2 بجے سے شام پانچ بجے تک کھلا رہے گا۔

FOLLOW US