Wednesday October 23, 2024

حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے قانون تبدیل ہو گیا ، نیب کا کردار ختم ، چونکادینے والی خبر

حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے قانون تبدیل ہو گیا ، نیب کا کردار ختم ، چونکادینے والی خبر

اسلام آباد(آئی این پی)ای سی ایل میں نام ڈالنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، نام ڈالنے کیلئے نیب کا کردار ختم کردیا گیا، وزارت داخلہ نے سفارشات تیار کرلیں ، قائمہ کمیٹی (آج ) پیر کو جائزہ لے گی۔ اتوار کو تفصیلات کے مطابق ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حوالے سے طریقہ کار میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے
نیب کا کردار ختم کردیا گیا۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے سفارشات تیار کر لیں۔ قائمہ کمیٹی (آج) پیر کو جائزہ لے گی۔ سفارش میں موقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ یا عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر نام ای سی ایل میں شامل کیا جائیگا۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اختیار سیکرٹری داخلہ کو دینے کی سفارش کی گئی۔ واضح رہے کہ اس پہلے اخیتار مجاز اتھارٹی کو حاصل تھا۔ نئی سفارشات میں لفظ مجاز اتھارٹی کی جگہ سیکرٹری داخلہ لکھنے کی تجویز دی گئی۔ سفارش میں موقف اپنایا گیا کہ چھان بین تحقیقات کی سطح پر کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جاسکے گا۔ 3سال سے ای سی ایل میں شامل نام نکالنے کی تجویز دی گئی۔ ان کے نام نکالے جائیں گے جن کے حوالے سے عدالتی حکم موجود نہیں ہوگا۔ نام ای سی ایل میں ڈالنے سے 7روز پہلے متعلقہ شخص کو آگاہ کرنا ہوگا۔

FOLLOW US