Wednesday October 23, 2024

تحریک انصاف حکومت کےلئے سب سے بڑے خطرے کی گھنٹی آصف زرداری نے کھلم کھلا اعلان جنگ کرنے کااعلان کر دیا

تحریک انصاف حکومت کےلئے سب سے بڑے خطرے کی گھنٹی آصف زرداری نے کھلم کھلا اعلان جنگ کرنے کااعلان کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ساری سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہوکر قرار داد لانی ہوگی کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی اور نہ ملک چلا سکتی ہے، این آر او کا مجھے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا ، این آر او سب ڈھکوسلے ہیں ، ایم کیو ایم سمیت کچھ سیاسی جماعتوں کو فائدہ ضرور ہوا تھا شاید نواز شریف کو ہوا ہو لیکن مجھے نہیں پتہ ،چیئرمین نیب کو برا بھلا نہیں کہتا ان کی سوچ کو کہہ رہا ہوں، کرسی پر بیٹھ کر سوچ بدل
جاتی ہے، یہ ذہنی طور پر چھوٹے لوگ ہیں، انہیں تھوڑی سی طاقت ملتی ہے تو ان سے سنبھالی نہیں جاتی، وزیر اعظم سلیکٹ نہ ہوتا تو شاید کوئی بات ہوتی ،جو گھر سے دولہا بن کر آئے ،ہیلی کاپٹر میں آئے اور جائے ہم اسے کیا کہیں،اتوار کو پیپلز لائرز فورم کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جب پرویز مشرف آئے تھے تو ہم جیلوں میں تھے تب بھی ایسے بحران تھا۔ تب نائن الیون نہیں ہوا تھا نائن الیون کے بعد ان کو کچھ امداد ملی ۔ لیکن جب ہم نے حکومت سنبھالی تو وہ امداد ختم ہوچکی تھی۔ ہم نے روپے کی قدر کم نہیں کی۔ ہم نے گندم کی قیمتیں بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک فیصلہ کرنا ہے کہ یا تو ہم انڈسٹریل ملک ہیں یا ایگروانڈسٹریل ملک ہیں۔ ہم زراعت پر جی سکتے ہیں ۔ اس وقت ملک کی آبادی تین سو ملین ہے آبادی نے بڑھنا ہے کسی حکومت نے نہ بچانے کی سوچی ہے اور نہ سنبھالنے کی سوچی ہے۔ ہماری پالیسیاں میاں صاحب کو پسند نہیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سلیکٹ نہ ہوتا تو شاید کوئی بات ہوتی ،جو گھر سے دولہا بن کر آئے ۔ ہیلی کاپٹر میں آئے اور جائے ہم اسے کیا کہیں،کہنے والے کہتے ہیں کہ اس کا گھر ریگورائز کیا جائے اور دوسروں کے گھر گرانے کا کہا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ میںآج جو کیس بھگت رہا ہوں وہ میاں صاحب نے شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ این آر او سب ڈھکوسلے ہیں ۔ این آر او کا مجھے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا ، ایم کیو ایم سمیت کچھ جماعتوں کو فائدہ ضرور ہوا تھا شاید نواز شریف کو ہوا ہو لیکن مجھے نہیں پتہ ۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین نیب کو برا بھلا نہیں کہتا ان کی سوچ کو کہہ رہا ہوں۔ کرسی پر بیٹھ کر سوچ بدل جاتی ہے، یہ ذہنی طور پر چھوٹے لوگ ہیں، انہیں تھوڑی سی طاقت ملتی ہے تو ان سے سنبھالی نہیں جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ساری سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہوکر قرار داد لانی ہوگی کہ یہ حکومت نہیں چل سکتی اور نہ ملک چلا سکتی ہے۔ ہم نے پانچ سال میں جو ڈیلیور کیا ، ہم نے اپنی پالیسیوں میں ڈلیور کیا ۔

FOLLOW US