Wednesday October 23, 2024

” اس لڑکی نے مجھے خود کہا تھا کہ۔۔۔” لڑکی کی شکایت پر گرفتار ہوئے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس کو ایسی بات بتا ڈالی کہ اس کی فوری طور پر ضمانت ہو گئی

” اس لڑکی نے مجھے خود کہا تھا کہ۔۔۔” لڑکی کی شکایت پر گرفتار ہوئے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس کو ایسی بات بتا ڈالی کہ اس کی فوری طور پر ضمانت ہو گئی

کراچی(آئی این پی ) کراچی میں چلتی ٹیکسی میں لڑکی کومبینہ ہراساں کرنے والے ڈرائیور کی ضمانت 10 ہزار روپے میں عدالت نے منظور کرلی،مبینہ ملزم نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام سے انکار کیا۔کراچی میں گذشتہ روز آن لائن ٹیکسی سروس سے ایک لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگادی تھی۔ اس موقع پر ٹیکسی ڈرائیور کو وہاں موجود لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ ٹیکسی ڈرائیور کو سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ڈرائیور ذوالفقار کی 10 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم سابق نیوی اہلکار ہے۔عدالت کے باہر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور نے کہا کہ مسافر لڑکی نے اپنی لوکیشن تبدیل کی اور بتایا کہ کرائے کے پیسے نہیں۔ جس پر ڈرائیور نے بتایاکہ کرایہ بڑھ جائیگا۔ ٹیکسی ڈرائیور نے کہا کہ وہ ڈرائیونگ سیٹ پر تھا، لڑکی پچھلی نشست پر تھی، وہ حلفیہ کہتا ہے کہ لڑکی کو ہراساں نہیں کیا۔

FOLLOW US