Tuesday September 16, 2025

وزیراعظم عمران خان کو اپنے قریبی دوست نے بلا لیا ! سعود ی عرب سے واپسی پر عمران خان کس ملک جائیں گے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعظم عمران خان کو اپنے قریبی دوست نے بلا لیا ! سعود ی عرب سے واپسی پر عمران خان کس ملک جائیں گے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب کے فوری بعد ملائیشیا کا دورہ کرنے کا فیصلہ، سعودی عرب سے واپسی کے بعد عمران خان 29 ستمبر کو ملائیشیا کیلئے روانہ ہوں گے، دورے کی دعوت مہاتیر محمد نے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے کیلئے دوست ممالک سے مدد حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کچھ روز قبل اعلان کر چکے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہ رہے۔ وزیراعظم دوست ممالک سے مدد کے حصول کیلئے یکے بعد دیگرے کئی بیرونی دورے کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان 22 اکتوبر کو دوبارہ سعودی عرب کے دورے کیلئے جائیں گے۔ وزیراعظم سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے بعد سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور پھر 24 اکتوبر کو پاکستان واپس آئیں گے۔پاکستان واپس آنے کے فوری بعد وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے دوست اور ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ اس دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کئی بڑے معاہدے طے پا جانے کا امکان ہے۔ ملائیشیا اور پاکستان مل کر ایک دوسرے کی معاشی مسائل حل کرنے کیلئے مشترکہ منصوبہ بندی بھی کریں گے۔جبکہ ملائیشیا سے واپسی کے بعد وزیراعظم عمران خان 3 نومبر کو اہم ترین دورے کے سلسلے میں چین جائیں گے۔ چین کے دوران وزیراعظم عمران خان چینی قیادت سے سی پیک منصوبے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دوران سی پیک کے کچھ منصوبوں پر نظر ثانی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ جبکہ چین کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کیلئے بھی قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔