Tuesday September 16, 2025

اپوزیشن جماعتوں کی شدید تنقید کے بعد اب پاکستانیوں کی نیب کے بارے میں کیا رائے ہے رپورٹ جان کر سب کے ہوش اڑ جائیں گے

اپوزیشن جماعتوں کی شدید تنقید کے بعد اب پاکستانیوں کی نیب کے بارے میں کیا رائے ہے رپورٹ جان کر سب کے ہوش اڑ جائیں گے

اسلام آباد(آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب ) کی کارکردگی بارے سروے رپورٹ جاری کردی گئی ، رپورٹ کے مطابق ملک کے 59فیصد عوام نے نیب کی کارکردگی کو شاندار اور تسلی بخش قرار دیا جبکہ 37فیصد پاکستانی نیب کی کارکردگی سے کسی حد تک غیر مطمئن نظر آئے ،چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے ، نیب ”احتساب سب کے لئے “ کی پالیسی پر نہ صرف سختی سے عمل پیرا ہیں۔ جمعہ کو چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں گیلپ اینڈ گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی اور شہری آباد کے مردوخواتین سے 8اکتوبر2018تا15اکتوبر 2018میں منعقدہ حالیہ گیلپ سروے میں نیب کی مجموعی کارکردگی پر 59فیصد پاکستانی عوام مطمئن ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے ۔گیلپ اینڈ گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن پاکستان کے ایک حالیہ سروے کے مطابق 59فیصد پاکستانی نیب کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مردوخواتین سے نیب کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا گیا ، 29فیصد نے مجموعی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ، 30فیصد عوام نیب کی کارکردگی سے کسی حد تک مطمئن تھے ، 19فیصد عوام نیب کی کارکردگی سے کسی حد تک غیر مطمئن تھے جبکہ 18فیصد لوگ نیب کی کارکردگی سے مکمل طور پر غیر مطمئن تھے جبکہ4فیصد عوام نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔ اس سروے میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی شہری آبادی کے 1523مردوخواتین سے سوال پوچھے گئے ۔سروے 8اکتوبرتا15اکتوبر تک کیا گیا ۔