Tuesday September 16, 2025

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے 170ارکان اسمبلی کے بارے میں بہت بڑی خبر

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے 170ارکان اسمبلی کے بارے میں بہت بڑی خبر

رائیونڈ(آئی این پی) پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کا مسلم لیگ (ن) کے170اراکین اسمبلی کا بائیکاٹ، 6 اراکین پنجاب اسمبلی کی رکنیت بحال کرنے کا مطالبہ، پنجاب اسمبلی اجلاس رواں مالی سال کے لیئے پیش کئے جانے والے بجٹ پر عام بحث کا آغاز کیا جانے کے دوران مسلم لیگ (ن) کی جانب سے میاں شہباز شریف کے ساتھ انتقامی کاروائی اور گرفتاری پر احتجاج کرنے والے 6اراکین کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگانے اور انکی رکنیت معطل کرنے پر مسلم لیگ(ن) کے اراکین نے آپوزیشن لیڈر حمزہ شریف کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف ،حمز شہباز شریف،مریم نواز شریف زندہ باداور میاں شہباز شریف کو رہا کرو ، داخلے پر پابندی کے حکم کو واپس لو، لاٹھی اور گولی کی سیاست نہیں چلے گی کے نعرے لگاتے رہے، رابطہ پر ایم پی اے اختر حسین باد شاہ اور ایم پی اے مرزا جاوید نے بتایا کہ تحریک انصاف سیاسی ضماعت کی بجائے انتقامی جماعت بن چکی ہے،عوام پانچ سال برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں میٹروبس محنت کشوں کے لئے بنائی گئی تھی اسکا کرایا سٹاپ ٹوسٹاپ کرنا محنت کشوں کا استحصال کرنا ہے، عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے مایوس ہو چکی ہے ملک کو خوشحال کرنے کی بجائے مہنگائی کے سونامی میں غرق کر دیا ہے،شہباز شریف کی گرفتاری ضمنی الیکشن سے قبل انتقام ظاہر کر رہی ہے، حکومتی فیصلوں سے عوام براہ راست متاثر ہورہی ہے،پی ٹی آئی ملکی معیشت کو خود نقصان پہچاکر مسلم لیگ ن کو زمہ دار ٹھراکر اپنی ناکامی کو چھپارہی ہے، تحریک انصاف ملک میں برسر اقتدار اور عمران خان ملک کا وزیر اعظم ہونے کے باوجود اس کو ابھی تک یقین ہی نہیں آرہا،اور ن لیگی فوبیا میں مبتلا ہے، اس لئے تحریک انصاف انتقام بنے کی طرف گا مزن ہے وزیراعظم اور چیئر مین نیب کی خفیہ ملاقاتوں سے ہی انتقام کا تاثر ملتا ہے،پنجاب اسمبلی (ن) لیگی عوام کے ووٹوں سے پنجاب اسمبلی میں پہنچے ہیں انکا داخلہ بند کرنا غیر جمہوری طرز عمل ہے،اس کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔