Friday October 11, 2024

پی ٹی آئی رہنما افتخار مشوانی ننھی اسماء کے قتل کی انوکھی وجہ سامنے لے آئے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کے ممبر افتخار مشوانی نے کہا ہے کہ فرانزک رپورٹ میں مردان کی 4سالہ اسماء سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق افتخار مشوانی کا کہنا ہے کہ بچی کو قتل بھی نہیں کیا گیا اس کی طبعی موت واقع ہوئی ہے ،ضلعی ناظم بچی کے ساتھ زیادتی کا الزام لگا کر سیاست چمکا رہا ہے ۔ جبکہ مردان کے

علاقے گوجر گڑھی میں اسماء قتل کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے الگ الگ ریلیاں نکالی ہیں ۔یاد رہے کہ مردان کے علاقے گوجر گڑھی میں 4سالہ اسماء نامی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقع پیش آیا تھا جس کی بعد ازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی تھی کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔

FOLLOW US