ناران میں شدید برفباری ، 150فراد کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر
ناران (آئی این پی)بابو سرٹاپ اور ناران میں شدید برفباری 150 زائد سیافراد برفباری میں پھنسے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122کی ٹیمیں ایبٹ آباداورمردان سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔ ایمبولینسز،میڈیکل ٹیکنشنزاورڈیزاسٹرویکلز کو بھی متاثرہ علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 40 تربیت یافتہ اہلکاراورہیوی مشینری حصہ لیں گی۔ جبکہ چالس کے علاقے گیٹی داس بیہسل میں شدید برفباری کے باعث 8سیاح وادی میں پھنس گئے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق سیاحوں کو ریسکیو کرلیاگیا ہے اور ناران سے بیہسل تک شاہراہ سے برف ہٹا دی گئی ہے۔