پاکستان چین سے کونسا انتہائی طاقتور اور جدید میزائل خریدنے والا ہے بھارت اور روس کے میزائل سے اس کی طاقت کتنی زیادہ ہے دفاعی طاقت ناقابل تسخیر ہو گئی
بیجنگ(آئی این پی)پاکستان چین سے سپر سانک میزائل سسٹم خرید سکتا ہے جس کا چین نے تجربہ کیا ہے۔یہ میزائل سسٹم بھارت اور روس کے اشتراک سے تیار کیے جانے والے براہموس کے مقابلے میں کم قیمت اور زیادہ بہتر ہے۔چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق،چین کا تیار کردہHD-1 میزائل سسٹم دیگر سپر سانک میزائل کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے اور یہ کم ایندھن خرچ کرتا ہے اور اس کی رفتار تیز اور دور تک مار کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔