نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مجھے کیوں نکالا کہہ کہہ کر سپریم کورٹ کے خلاف ایک سازش سی شروع کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور خود نواز شریف نے سپریم کورٹ اور ججز کے خلاف اس قدر بیان بازی کی ہے کہ چیف جسٹس کو خود آ کراپنی صفائیاں دینی پڑ رہی ہیں۔
ایک ادارے کا سربراہ جس کو بولنا نہیں چاہئیے وہ خود آ کر کہہ رہا ہے کہ خدارا ہم آپ کے خلاف سازش نہیں کر رہے۔ یہ جو جو لوگ سپریم کورٹ کے خلاف بول رہے ہیں اسی لیے بول رہے ہیں کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ سپریم کورٹ جواب نہیں دیتی۔ انہوں نے طلال چوہدری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ طلال چوہدری آرمی کے خؒاف بات کر کے دکھائے ،پھر میں دیکھوں کہ کس میں کتنی پسلی ہے۔