Tuesday January 21, 2025

پاکستان کے انقلابی شاعر کی جواں سالہ بیٹی کے ساتھ ایسا بھیانک اور شرمناک واقعہ پیش آگیا کہ ہر کسی کا خون کھول اٹھے گا

پاکستان کے انقلابی شاعر کی جواں سالہ بیٹی کے ساتھ ایسا بھیانک اور شرمناک واقعہ پیش آگیا کہ ہر کسی کا خون کھول اٹھے گا

لاہو ر (آئی این پی )انقلابی شاعر حبیب جالب کی صاحبزادی طاہرہ جالب کے ڈھائی مرلے کے مکان کا بجلی کا بل لیسکو نے 75ہزار روپے بھجوادیا ۔طاہر ہ جالب نے گزر بسر کے لیے ٹیکسی چلانا شروع کردی ۔حبیب جالب کی بیٹی کا کہنا ہے کہ لیسکو نے چھوٹے سے گھر کا 75 ہزار روپے کا بل بھیج دیا ، لیسکو سے شکایت کرنے پر حکام نے بل کم کرنے
کے بجائے قسطیں کرنے کا کہہ دیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ان کی والدہ کو ملنے والاوظیفہ بھی بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی گزر بسر بڑی مشکل سے ہورہی ہے ۔ہم اتنا بھاری بل کیسے ادا کریں گے ۔حبیب جالب کی بیٹی ماں کو ملنے والا ماہانہ وظیفہ بند ہونے کی وجہ سے وہ ٹیکسی چلانے پر مجبور ہیںاور لاہور کی ایک نجی کمپنی کی ٹیکسی سروس میں بطور کیپٹن کام کررہی ہیں ۔طاہرہ حبیب کاکہنا ہے کہ انہوں نے بینک سے قرضہ لے کر گاڑی لی تھی اور اب ٹیکسی چلانے سے ان کا گزر بسر ہوتا ہے ۔طاہرہ کی والدہ کا ماہانہ وظیفہ 25 ہزار روپے تھا جو کہ 2014 میں شہباز شریف کے دور حکومت میں بند ہوا تھا۔طاہرہ جالب کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کا وظیفہ دوبارہ شروع کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ میں نجی ٹیکسی سروس کریم میں کیپٹن ہوں جس کے لیے مجھے 8 سے 10 گھنٹے آن لائن ہونا پڑتا ہے اور میں محنت مزدوری کرکے گزارہ کررہی ہوں۔حبیب جالب کی صاحبزادی نے بتایا کہ2014 میں والدہ کے انتقال کے بعد وظیفہ بند ہونا یقینی تھا کیونکہ وہ بیگم جالب کے نام سے آتا تھا۔

FOLLOW US