Tuesday January 21, 2025

پرویز الٰہی پنجاب کے بجٹ میں کتنی رقم چھوڑ کر گئے تھے اور آج خزانے میں کتنی رقم موجود ہے کیا ق لیگ ڈکٹیٹر کے ساتھ تھی یا نہیں، وفاقی وزیر کے بیان نے ہر ایک کو چونک جانے پر مجبور کردیا

پرویز الٰہی پنجاب کے بجٹ میں کتنی رقم چھوڑ کر گئے تھے اور آج خزانے میں کتنی رقم موجود ہے کیا ق لیگ ڈکٹیٹر کے ساتھ تھی یا نہیں، وفاقی وزیر کے بیان نے ہر ایک کو چونک جانے پر مجبور کردیا

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی پنجاب 100ارب سرپلس پر چھوڑ کر گئے تھے جو کہ اب ساڑھے سات سو ارب کا مقروض ہے،پرویز الٰہی کل بھی پنجاب کا قائد تھا آج بھی ہے ن لیگ اپنا مقابلہ ان سے نہ کرے،ہم نے کسی ڈکٹیٹر کا ساتھ نہیں دیا ، میں مشرف کے ساتھ نہیں تھا،30ارب کا قرضہ
ملک میں کہاں لگا ہے ، میں نے وزیراعظم عمران خان کی نیت اور سوچ میں حب الوطنی دیکھی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئیطارق بشیر چیمہ نے کہا کہ یہاں میجر(ر) کامران کیانی کا ذکر ہوا ،ہمیں یہ سمجھ نہیں آئی کہ کیا شہباز شریف نے دس سال بعد ایک انکوائری بھی ان کے خلاف کروائی ، پرویز الٰہی نے جب صوبہ چھوڑا تھا تو وہ 100ارب سرپلس چھوڑ کر گئے تھے جو کہ اب ساڑھے سات سو ارب کا مقروض ہے ، اورنج لائن ٹرین والے آج بھی چیک لئے پھرتے ہیں ، رنگ روڈ کی ایک انچ زمین بھی پرویز الٰہی نے نہیں خریدی، لاہور کے لوگ آج بھی پرویز الٰہی کو دعائیں دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اربوں کا قرضہ کون کھا گیا ، پانامہ کیس میں ایک سوال کا جواب نہیں دیا گیا ،ہم نے کسی ڈکٹیٹر کا ساتھ نہیں دیا ، میں مشرف کے ساتھ نہیں تھا ،(ن) لیگ کے لوگوں کے کتنے نام گنوائوں جو پرویزالٰہی سے ملنے کیلئے لائن میں کھڑے ہوتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 30ارب کا قرضہ ملک میں کہاں لگا ہے ، میں نے وزیراعظم عمران خان کی نیت اور سوچ میں حب الوطنی دیکھی ہے ،۔انہوں نے کہا کہ جسٹس قیوم والی کیسٹ تو ابھی بھی مارکیٹ میں مل رہی ہے ، پرویز الٰہی کل بھی پنجاب کا قائد تھا آج بھی ہے اپنا مقابلہ ان سے نہ کریں

FOLLOW US