Tuesday January 21, 2025

نہ نیب، عمران خان کا گٹھ جوڑ اور نہ ہی کچھ اور۔۔۔شہباز شریف کے ساتھ یہ کیوں ہورہا ہے؟ سینئر صحافی طلعت حسین نے حقیقت قوم کے سامنے رکھ دی

نہ نیب، عمران خان کا گٹھ جوڑ اور نہ ہی کچھ اور۔۔۔شہباز شریف کے ساتھ یہ کیوں ہورہا ہے؟ سینئر صحافی طلعت حسین نے حقیقت قوم کے سامنے رکھ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج قومی اسمبلی میں شہباز شریف نے موجودہ نیب کی کارروائیوں کو عمران خان اور نیب کا گٹھ جوڑ قرار دے دیا، کیا قائد حزب اختلاف کے خلاف نیب کارروائیاں عمران خان کے کہنے پر ہو رہی ہے؟ سینئر صحافی طلعت حسین نے شہباز شریف کو حقیقت بتا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

اپنے ایک پیغام میں سینئر صحافی طلعت حسین کا کہنا تھا کہ ’’ شہباز شریف یہ تو بتاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، مگر اس کی وضاحت نہیں کرتے کہ ان کے ساتھ یہ کیوں ہو رہا ہے۔ نیب اور پی ٹی آئی کے گٹھ جوڑ کی بات سننے میں شاید قابل یقین لگے مگر اس کا ان معاملات سے کوئی تعلق نہیں جن کی وجہ سے وہ اس امتحان میں پھنسے ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نے اظہار خیال بھی کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے جس کا مطالبہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سامنے آیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شاید تاریخ کا جبر ہے یا تاریخ رقم کی جارہی ہے، پہلا موقع ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا گیا، میں یہاں مقدمے کے میرٹ یا فیکٹس پر بات نہیں کروں گا بلکہ تحریک انصاف اور نیب کے ناپاک الائنس پر بات کرنا چاہتا ہوں، میری پارٹی یا اپوزیشن کو نیب نشانے پر لیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو نشستیں عمران خان نے چھوڑیں وہ ہم نے جیتیں اور ثابت ہوگیا کہ انتخابات دھاندلی زدہ تھا، قائد حزب اختلاف نے کہا کہ چیئرمین نیب نے میرے گرفتاری کے احکامات 6 جولائی کو تیار کیے اور کس وجہ سے وہ مؤخر ہوئے اس پر فیصلہ تاریخ کرے گی اور جب ضمنی انتخابات کا وقت آیا تو وہ آرڈر جاری ہوئے تاکہ مقاصد حاصل کیے جائیں۔

FOLLOW US