دہشت گردوں کی جانب سے ملالہ یوسف زئی پر حملہ، آخر کار میجر جنرل آصف غفور نے خاموشی توڑتے ہوئے اصلیت بتا دی
لاہور(ویب ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج افغان سرحد پر دہشتگردوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،افغانستان کی صورتحال کے باعث مغربی سرحد پر فوج الرٹ ہے،پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا قیام امن تک افغانستان میں رہے، پاکستان میں کہیں بھی
دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے برطانیہ میں وارک شائر یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن مشن کے دوران فرائض کی انجام دہی میں 250 جوان شہید ہوئے ہیں۔دہشتگردی کی جنگ میں 80ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دی ہیں۔دنیا میں امن کی خاطر سب سے بڑی قربانی پاک فوج نے دی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دنیا کو پاکستان کو شکریہ ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ القاعدہ کو پاکستان کی مدد کے بغیر کبھی بھی شکست نہیں ہوسکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج افغان سرحد پر دہشتگردوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔افغانستان کی صورتحال کے باعث مغربی سرحد پر فوج الرٹ ہے۔ مغربی ممالک نے افغانستان پر 1.3 ٹریلین ڈالر خرچ کیے۔1.3 ٹریلین کے باوجود افغانستانکا 70 فیصد حصہ زیرقبضہ ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں ہم نے صرف ایک فیصد خرچ کیا ہے۔ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد پاکستان میں موجود ہے۔افغانی مہاجرین کی پاکستان میں کہیں بھی حرکات پر پابندی نہیں ہے۔پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بغیر خطے اور دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ سکیورٹی کیلئے جواقدامات مناسب ہوئے وہ اقدامات کیے جائیں گے۔ پاکستان کی
خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل امن کے قیام تک رہے۔انہوں نے کہا کہپاکستان میں کہیں بھی دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔2007ء کے بعد دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مختلف آپریشنزشروع کیے گئے۔انہو ں نے کہا کہدنیا میں کہیں بھی کوئی دہشتگردی کا واقعہ پیش آئے تواس کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملالہ پر حملہ خواتین کی تعلیم کے مخالف لوگوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ تنازعات میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑا تنازع ہے۔