Tuesday January 21, 2025

ضمنی انتخابات کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے چار اہم اداروں کے سربراہوں سمیت 6اعلیٰ افسران کی چھٹی کرا دی

ضمنی انتخابات کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے چار اہم اداروں کے سربراہوں سمیت 6اعلیٰ افسران کی چھٹی کرا دی

کراچی(نیوز ڈیسک) حکومت نے اسٹیٹ بینک کے دو ڈپٹی گورنر اور نیشنل بینک سمیت 4 بینکوں کے سربراہان کو عہدوں سے برطرف کردیاہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے متعدد مالیاتی اداروں کے اعلی عہدے داروں کو برطرف کردیا ہےبرطرف کیے گئے افراد میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شمس الحسن، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان

جمیل احمد، نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر اور سی ای او سعید احمد، صدر و سی ای او زرعی ترقیاتی بینک سید طلعت محمود، صدر و سی ای او فرسٹ ویمن بینک طاہرہ رضا، صدر و سی ای او ایس ایم ای بینک احسان الحق، کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی)کے ارکان ڈاکٹر شہزاد عنصر اور ڈاکٹر محمد سلیم شامل ہیں۔برطرف کردہ افسران کی جگہ زرعی ترقیاتی بینک کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ شیخ امان اللہ کو بینک کا قائم مقام صدر، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ نوشابہ شہزاد کو فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی سی ای او اور سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ایس ایم ای بینک دلشاد علی احمد کو قائم مقام صدر و سی ای او مقرر کردیا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سکھر: وزیر ریلوے شیخ رشید نے سکھر اسٹیشن پر 2 نئی ٹرینوں کا افتتاح کردیا۔وزیر ریلوے نے رواں سال 10 نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا اور اسی کے تحت انہوں نے آج مزید دو ٹرینوں کا افتتاح کیا، ایک ٹرین سکھر سے خانپور اور دوسری روہڑی سے کوٹری تک چلے گی۔ٹرینوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 100 روزہ ایجنڈے میں ملک میں ٹرینوں کا جال بچھاؤں گا، پاکستان ریلوےکی مال ٹرینوں کو دگنا کروں گا اور روہڑی سے کوٹری موہن جودڑو ایکسپریس بھی چلائی جائے گی۔

FOLLOW US