نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں سے ہزاروں گھر صرف ان لوگوں کوملیں گے تحریک انصاف حکومت کا ایسا اعلان کہ پاکستانی جھولی پھیلا کر دعائیں دینے لگیں گے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ عوام کو ہم نے بہت خواب دکھائے جن کی تعبیریں مشکل ہیں لیکن ہم یہ تعبیریں ڈھونڈتے رہیں گے۔ انٹرنیشنل وائٹ کین سیفٹی ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیںکہ نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم میں نابینا افراد کےلئے ایک فیصد کوٹہ مختص کیا جائے ۔نابینا افراد کو اس سکیم میں 25ہزار گھر الاٹ کیے جائیں گے۔ محمود الرشید نے نابینا افراد کےلئے ہوسٹل تعمیر کرنے کےلئے زمین دینے کا بھی اعلان کیا۔