13ارب روپے کی پٹرولیم مصنوعات ہم سے لے لیں وسطی ایشیائی ریاست پاکستان کی مدد کو آگئی ،بڑی خوشخبری
باکو (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈوبتی ہوئی پاکستانی معیشت کو وسطی ایشیائی ریاست آذر بائیجان نے سہا را دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اور پاکستان کو لگ بھگ 100ملین ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات ادھار دینے کی پیشکش کر دی ہے۔ روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آذر بائیجان کی ایک سرکار ی شخصیت نے اعلان کیا ہے کہ ہماری حکومت پاکستان کی مدد کےلئے ایک اقدام اٹھا رہی ہے جس کے تحت اگر معاہدہ طے پاگیا تو پاکستان کو آذر بائیجان تقریباً 13ار ب روپے کی پٹرولیم مصنوعات ادھار دے گا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب سے بھی ادھار تیل لینے کی باتیں کچھ دن میڈیا میں گردش پر رہیں تاہم پھر حکومت نے ا س بارے میں تردید ی بیان جاری کر دیا تھا ۔