Tuesday June 18, 2024

عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ، جیت ن لیگ سے عوام کی محبت کا نتیجہ ہے : شاہد خاقان عباسی

عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ، جیت ن لیگ سے عوام کی محبت کا نتیجہ ہے : شاہد خاقان عباسی

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں جبکہ جیت ن لیگ سے عوام کی محبت کا نتیجہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ حکومت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی ، ٹرن آؤٹ کم رہاپھربھی زیادہ ووٹ لیے، عوام نے

عمران خان کومسترد کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں ، مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے بہت محبت دی ہے۔آج ہماری تاریخی فتح ہوئی ہے ،تحریک انصاف سے دگنے ووٹ حاصل کئے ہیں اور یہ جیت ن لیگ سے عوام کی محبت کا نتیجہ ہے۔واضح رہے کہ لاہورکے حلقہ این اے 124سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے75012ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

FOLLOW US