Thursday November 28, 2024

این اے 35میں عمران خان کی خالی کی گئی سیٹ پر کون جیت گیا حتمی نتائج کا اعلان ہو گیا

این اے 35میں عمران خان کی خالی کی گئی سیٹ پر کون جیت گیا حتمی نتائج کا اعلان ہو گیا

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ضمنی انتخابات 2018ء میں انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، انتخابی حلقہ این اے35 بنوں کے 367 پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی نتائج سامنے آگئے ہیں، جس میں غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے35 بنوں سے ایم ایم اے کے امیدوار زاہد اکرم درانی51144 ووٹوں سے جیت گئے، جبکہ مدمقابل پی ٹی آئی امیدوارمولانا نسیم علی شاہ کو 32033 ووٹوں سے ہار گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ 367 پولنگ اسٹیشنز میں تقریباً تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں پولنگ کے عمل کے دوران کل 23 شکایا ت موصول ہوئیں۔ انٹرنیٹ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 84 فیصد رہا ہے۔ قومی اسمبلی کیلئے5 ہزار117 انٹرنیٹ ووٹ کاسٹ ہوئے، صوبائی اسمبلی کیلئے ایک ہزار 116 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35حلقوں پر آ ج ہوئے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ضمنی الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) ہی دو بڑی جماعتیں آپس میں بد مقابل ہیں جبکہ کراچی کے حلقوں میں ایم کیو ایم کے امیدوار بھی ضمنی الیکشن میں میدان میں اترے ہیں ۔ تمام دن پولنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ جبکہ ووٹروں کی ایک بڑی تعداد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کےلئے گھروں سے نکلی۔ اب تک کے 11حلقوں کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چار جبکہ مسلم لیگ (ن)بھی چار حلقوں میں سبقت حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ ق لیگ کو دو حلقوں میں برتری حاصل ہے۔

FOLLOW US