’’ عمران خان گزشتہ 5 دہائیوں میں پیدا ہونے والے چوتھے بڑے لیڈر ہیں‘‘ شاہد خاقان عباسی نے ایسا اعتراف کر لیا کہ پوری (ن) لیگ دنگ رہ گئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سیاسی حالات میں تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے، پہلے اسد عمر نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال بگاڑنے میں (ن) لیگ اور اسحاق ڈار کو کوئی قصور نہیں ہے اور (ن) لیگی حکومت کے پاس کوئی آپشن ہی نہیں رہ گیا تھا کہ اگر وہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو کیا کرتے ،اب پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور این اے 124 میں
حمزہ شہباز کی چھوڑی ہوئی نشست پر ضمنی انتخاب میں لیگی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے شاہد خاقان عباسی نے بھی عمران خان کو گزشتہ 5 دہائیوں میں آنے والے 5 بڑے رہنماؤں میں سے ایک قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مخالفت کے باوجودوزیراعظم عمران خان کو گزشتہ 5 دہائیوںمیں آنے والے 4 بڑے رہنماوں میں سے ایک قرار دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی گزشتہ 5 دہائیوں میں آنیوالے چوتھے بڑے لیڈر ہیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ پارٹی پالیسی نہیں بلکہ انکی ذاتی رائے ہے۔اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پارٹی کی پالیسی جو بھی ہو، اپنی خود کی رائے دینے کا حق رکھتا ہوں۔ یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنی کی چند مسحور کن شخصیات میں ہوتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی شخصیت ایسی ہے کہ ان سے ملنے والا شخص ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا ۔یہی وجہ ہے کہ اکثر مخالفین بھی وزیر اعظم کی تعریف کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔یاد رہے کہ ضمنی الیکشن کے قریب سابق وزیر اعظم کا یہ بیان کافی اہمیت کا حامل ہے۔شاہ خاقان عباسی خود بھی اس ضمنی الیکشن میں لاہور کے حلقہ این اے 124 سے الیکشن لڑ رہے ہیں تاہم انکی جانب سے دیا گیا یہ بیان انکی ذاتی رائے قرار دیا جاسکتا ہے۔