Tuesday September 16, 2025

حامد میر نے ’’جی این این‘‘چینل کو چھوڑنے کی کیا وجہ بتا دی؟ ہر کوئی دنگ رہ گیا

حامد میر نے ’’جی این این‘‘چینل کو چھوڑنے کی کیا وجہ بتا دی؟ ہر کوئی دنگ رہ گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) دو ماہ پہلے جب اچانک حامد میر نے جیو نیوز سے کئی سالوں کا ساتھ چھوڑ کر جی این این میں شمولیت اختیار کی تو بہت سے لوگ حیران ہوئے اور حامد میر کے اس طرح جیو نیوز چھوڑنے پر قیاس آرائیاں ہونے لگیں ۔سوشل میڈ یا پر مختلف وجوہات سامنے آئیں ،سوشل میڈ یا پر کسی نے کہا کہ سلیم صافی کے وزیراعظم عمران خان کے

خلاف کالم لکھنے پر حامد میر کے اختلافات ہوئے تو کسی کا کہنا تھا کہ جیو نیوز میں ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر حامد میر نے جیو نیوز کو چھوڑا تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی تھی ۔اب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر حامد میر نے خود ہی جی این این میں جانے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا کہ اپنے بھائی اور کچھ پرانے دوستوں کے ساتھ جی این این کو لاونچ کرنے کا تجربہ بہت زبردست رہا ۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی عامر میر صحافت کے لیے قابل فخر ہیں ۔