کیا عمران خان موجودہ معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ اسد عمر سے ناراض ہیں نجی ٹی وی چینل پر چلنے والی خبر کی حقیقت سامنے آگئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ اسد عمر کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبر کی تردید کر دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی بھی صداقت نہیں ہےنجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق افتخاردرانی نے میڈیا پر چلنے والی خبر’’و زیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ کی معاشی پالیسیوں کا عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے‘‘کی تردید کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وزیرخزانہ کےحوالےسےوزیراعظم سےمنسوب بیان بےبنیادہے،وزیراعظم نےوزیرخزانہ کی کارکردگی سےمتعلق کوئی بات نہیں کی ہے،اسدعمرملکی معیشت کےمعاملات سےپوری طرح واقف ہیں، وزیراعظم کووزیرخزانہ کی صلاحیتوں پرمکمل اعتمادہے۔