Thursday November 28, 2024

اب ہیلمٹ نہ پہنا تو چالان نہیں سیدھا جیل بھیج دیا جائے گا ٹریفک حکام نے اب تک کا سب سے بڑ احکم جاری کر دیا

اب ہیلمٹ نہ پہنا تو چالان نہیں سیدھا جیل بھیج دیا جائے گا ٹریفک حکام نے اب تک کا سب سے بڑ احکم جاری کر دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے بعد اب کراچی میں بھی ہیلمٹ اور لائسنس کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزائوں کاحکم جاری کر دیاہے ۔ چیف ٹریفک آفیسر کراچی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بغیر ہیلمٹ اور لائسنس کے موٹر سائیکل چلانے والوں اور بغیر کاغذات کے گاڑیاں چلانے والوں کے پاس صرف ایک ماہ کا وقت ہے اور اپنے کاغذات مکمل کر لیں اور ہیلمٹ خرید لیں کیونکہ ایک ماہ کے بعدان احکامات کی بجاآوری نہ کرنے والوں کو چالان نہیں بلکہ سیدھا جیل بھیجا جائے گا ۔ چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق شہر قائد میں کئی لوگ ڈرائیونگ کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

FOLLOW US