Thursday November 28, 2024

مسلم لیگ (ن) این اے 60کے ضمنی الیکشن میں اپنے ہی رہنما سے دھوکہ کھا گئی تحریک انصاف کی جیت پکی ہو گئی

مسلم لیگ (ن) این اے 60کے ضمنی الیکشن میں اپنے ہی رہنما سے دھوکہ کھا گئی تحریک انصاف کی جیت پکی ہو گئی

چکوال(مانیٹرنگ ڈیسک )حلقہ این اے65کے ضمنی الیکشن کیلئے الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے ،انتخابی مہم جمعہ کی رات گیارہ بجے ختم ہوجائے گی، ضمنی الیکشن14اکتوبر کو ہوگا جس کی پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین جنہیں پی ٹی آئی کی بھی حمایت حاصل ہے اور وہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت
حسین کے صاحبزادے ہیں اور فیورٹ قرار دیئے جا رہے ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) کا امیدوار آخری وقت میں میدان چھوڑ کر بھاگ گیاجس کی وجہ سے یہ الیکشن گزشتہ ایک ماہ سے تقریباً یکطرفہ ہوچکا تھا ، دوسری طرف تحریک لبیک یارسول اللہ کے میجر یعقوب سیفی اور پھر علامہ خادم رضوی کے جلسوں نے ماحول کو کافی حد تک گرمایا ہے اور سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ یعقوب سیفی حیرت انگیز طور پر توقع سے زیادہ ووٹ حاصل کریں گے۔ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے قاضی عامر بھی میدان میں موجود ہیں۔ سیاسی حلقوں کایہ بھی خیال ہے کہ ٹرن آؤٹ پچیس سے تیس فیصد رہے گا ۔ بہرحال اس الیکشن میں اتنی دلچسپی ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے 25جولائی کو ایک لاکھ57ہزار ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی اس حوالے سے چوہدری سالک حسین کتنے ووٹ لیتے ہیں جبکہ دوسری طرف میجر یعقوب سیفی جنہوں نے 25جولائی کو 23ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے وہ اپنے ووٹ بینک میں کس حدتک اضافہ کرتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین نے اس الیکشن سے اپنے آپ کو بالکل علیحدہ کرلیا ہے۔ تحریک لبیک کو یہ بھی یقین ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹر بھرپور طریقے سے اتوار کو باہر نکلے گااور انتخابی نشان کرین پر مہر لگائے گا۔ بہرحال ضمن الیکشن کا معرکہ قریب تر آچکا ہے۔

FOLLOW US